Follw Us on:

پنجاب میں منشیات کے خلاف نئی فورس، مریم نواز کا ضلعی سطح تک توسیع کا اعلان

حسیب احمد
حسیب احمد
Mariam nwaz
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انتہائی کم عرصے میں ایک بڑی اور منظم فورس تیار کی گئی ہے۔ (تصویر؛ رسانه گوهر)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منشیات کے خلاف جاری مہم کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہم کے ذریعے پاکستان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن اور محفوظ نظر آ رہا ہے۔

انسداد منشیات فورس پنجاب کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انتہائی کم عرصے میں ایک بڑی اور منظم فورس تیار کی گئی ہے جو منشیات جیسی لعنت کا مکمل خاتمہ کرے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ منشیات گلی محلوں سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں تک پہنچ چکی ہے اور اب ان کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ اُن کے مطابق  کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اس لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرے گی۔

مریم
مریم نواز نے کہا کہ منشیات گلی محلوں سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں تک پہنچ چکی ہے۔ (تصویر: خبرگزاری)

اُنہوں نے بتایا کہ بہت جلد اس فورس کو ضلع کی سطح پر بھی متحرک کیا جائے گا۔ 600 آسامیاں مشتہر کی گئی تھیں جن کے لیے 12 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ منتخب ہونے والے نوجوانوں کے والدین کو مبارکباد دیتی ہوں۔ اُن کے مطابق فورس میں میرٹ کو مکمل طور پر ملحوظ رکھا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق یہ فورس انسداد منشیات کے لیے جاری دیگر اقدامات کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ نشہ آور اشیاء کی ترسیل خرید و فروخت اور استعمال کو روکا جا سکے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق انسداد منشیات مہم میں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا اور آئندہ مرحلے میں تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس