Follw Us on:

اسرائیل کی غذائی امداد کی ناکہ بندی جاری، غزہ میں بھوک سےمزید 83 بچے شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Israel’s starvation
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غذائی قلت اور بھوک کے باعث نو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ (تصویر: الجزیرہ)

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غذائی قلت اور بھوک کے باعث نو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جان بحق  ہونے والوں کی مجموعی تعداد 122 ہو گئی ہے جن میں 83 بچے شامل ہیں۔

خبر رساں ایجنسی الجزیرہ عربی کے کے مطابق جمعہ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 52 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب سابق امریکی فوجی نے خبر رساں ایجنسی  بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس نے غزہ میں غیر سرکاری سیکیورٹی ادارے جی ایچ ایف کے ساتھ کام کے دوران  بغیر کسی شک کے شہریوں پر خوراک کے حصول کے دوران جنگی جرائم ہوتے دیکھے۔

برطانیہ فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرے۔

Live israel’s starvation
اسرائیلی فوج نے ہزاروں امدادی اشیاء جن میں خوراک اور ادویات شامل تھیں داخل ہونے سے روک کر تلف کر دی ہیں۔ (تصویر: نیو عرب)

نصر اسپتال خان یونس کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ ایک چھ ماہ کے بچے کی موت غذائی قلت سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ روز بھوک سے کم از کم نو فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہزاروں امدادی اشیاء جن میں خوراک اور ادویات شامل تھیں داخل ہونے سے روک کر تلف کر دی ہیں۔

مزید پرھیں: ای تھری کے رہنماؤں کا اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ، ’امداد روکنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق 21 مئی سے اب تک 22 ہزار میٹرک ٹن خوراک کی تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے میں 349 ٹرکوں کے ذریعے 4200 ٹن خوراک بھیجی گئی ہے لیکن یہ موجودہ ضرورت کا انتہائی کم حصہ ہے۔

ادھر برطانیہ میں 221 ارکان پارلیمان نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی فلسطین کانفرنس سے قبل فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ان کا ملک ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

واضع رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک 59 ہزار 676 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 43 ہزار 965 زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس