Follw Us on:

’انڈیا: گنگا کے کنارے‘ واقع مندر میں بھگڈر مچنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Stampede in india
انڈیا میں مذہبی میلوں اور رسومات کے دوران اس قسم کے ہلاکت خیز واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ (فوٹو: الجزیرہ)

انڈیا کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں اتوار کے روز ایک معروف ہندو مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ہر دوار شہر میں گنگا دریا کے کنارے واقع مانسا دیوی مندر کی سیڑھیوں پر پیش آیا جہاں زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سینئر پولیس افسر پرمیندر دوبھال نے بتایا کہ چھ افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریاست کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور وہ مسلسل مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال پر مکمل نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

Stampede in india.
جون میں ریاست اوڈیشہ کے ایک ہندو تہوار کے دوران اچانک بھیڑ بڑھنے سے تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ (فوٹو: الجزیرہ)

انڈیا میں مذہبی میلوں اور رسومات کے دوران اس قسم کے ہلاکت خیز واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔

جون میں ریاست اوڈیشہ کے ایک ہندو تہوار کے دوران اچانک بھیڑ بڑھنے سے تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

مئی میں گوا میں ایک آتش بازی کی رسم کے دوران چھ افراد کچلے گئے۔ جنوری میں پریاگ راج شہر میں کمبھ میلہ کے موقع پر علی الصبح بھگدڑ سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس