Follw Us on:

مریم نواز کی زیرِصدارت “ستھرا پنجاب” منصوبے پر اعلیٰ سطح اجلاس، عالمی بینک اور یورپی ممالک کی منصوبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryam nawaz
ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ (فوٹو: پی ایم ایل ن)

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت “ستھرا پنجاب” منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے متعارف کرائے گئے جدید سسٹمز پر روشنی ڈالی، جن میں وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم اور وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم شامل ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ “ستھرا پنجاب” منصوبے کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینی ٹیشن فیس کی ای-بلنگ کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، تاہم چند اضلاع سے صفائی کے حوالے سے بعض شکایات موصول ہو رہی ہیں جن کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

Maryam nawaz ii
عوام کی بڑھتی ہوئی توقعات کے ساتھ ہماری کارکردگی کو بھی اسی رفتار سے بہتر بنانا ہوگا۔ (فوٹو: پی ایم ایل ن)

اجلاس میں صوبہ بھر میں 136 نئے ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس قائم کرنے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جو کنٹریکٹرز اپنی ذمہ داریاں درست انداز میں ادا نہیں کر رہے، انہیں منصوبے سے فوری طور پر نکال باہر کیا جائے۔

مریم نواز شریف نے واضح ہدایت دی کہ ہر گلی اور محلے میں صفائی کا عملہ ہر وقت موجود نظر آنا چاہیے، تاکہ عوام کو ایک صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا، نائب وزیر اعظم

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی بڑھتی ہوئی توقعات کے ساتھ ہماری کارکردگی کو بھی اسی رفتار سے بہتر بنانا ہوگا۔ سیف سٹی کیمروں کو پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال جانچنے کے لیے استعمال کیا جائے، تاکہ نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں بین الاقوامی اداروں کی دلچسپی کا بھی ذکر کیا گیا۔ بتایا گیا کہ عالمی بینک، یورپی ممالک اور دیگر ترقیاتی ادارے “ستھرا پنجاب” منصوبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس