Follw Us on:

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Four killed as rain breaks 44 year record in lahore
شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ (تصویر: دی فرنٹیر پوسٹ)

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، مینگورہ اور سوات سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ، جی سکس، ایف سکس، ایف ٹین، جی سیون، ایف سیون، راول چوک، بنی گالہ اور بہارہ کہو میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی کے علاقوں فیض آباد، شمس آباد اور ڈبل روڈ میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر مزید بارش متوقع ہے، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے نکاسی آب کے لیے متعلقہ عملہ متحرک کر دیا ہے تاکہ پانی جمع ہونے کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس