Follw Us on:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پروٹیز نے پاکستان کو فائنل میں نو وکٹوں سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Wcl
پاکستانی وقت کے مطابق فائنل رات 8:30 بجے شروع ہوا۔ (فوٹو: ایکس)

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج برمنگھم کے میدان ایجبیسٹن میں کھیلا گیا، جس میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو نو وکٹوں سےشکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور پروٹیز کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے شرجیل خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ آصف علی نے 28، شعیب ملک نے 20 اور کپتان محمد حفیظ نے 17 رنز بنائے، جب کہ عمر امین 19 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پروٹیز کی جانب سے کافی متاثرکن گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پروٹیز گیندبازوں نے ایک کے بعد ایک پاکستانی بلےباز کو پویلین کی جانب سے چلتا کیا۔ وائن پارنیل اور ہارڈس ویلجوئن نے دودو وکٹیں حاصل کیں۔

Wcl ii
پروٹیز کی جانب سے کافی متاثرکن گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ (فوٹو: ایکس)

196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز نے 17ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ کپتان اے بی ڈویلیئرز نے 120 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دائیں ہاتھ کے بلےباز نےسات چھکے اور 12 چوکے لگائے، جے پی ڈومینی نے بھی کپتان کا خوب ساتھ دیا اور 50 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔

واضح رہے کہ اے بی ڈویلیئرز کی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر یہ تیسری سنچری تھی، انہوں نے اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 123 اور انگلینڈ کے خلاف 116 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔

شاہینوں کی جانب سے انتہائی مایوس کن گیندبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ایک کے بعد ایک گیند باز آتا اور پروٹیز بلے بازوں سے مار کھاتا، پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سعید اجمل نے حاصل کی۔

Shahis afridi
یہ ایونٹ ایک ٹی 20 فارمیٹ پر مبنی ٹورنامنٹ ہے جو ریٹائرڈ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز پر مشتمل ہوتا ہے۔ (فوٹو: ڈبلیو ایل سی کرکٹ)

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم انڈیا کی جانب سے سیمی فائنل میں سیاسی کشیدگی کے باعث دستبرداری کے بعد براہ راست فائنل میں پہنچی، جب کہ جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

ٹورنامنٹ میں دنیا کے مشہور سابق کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، کیون پیٹرسن، بریٹ لی، اوئن مورگن اور کرس گیل شامل ہیں۔ یہ ایونٹ ایک ٹی 20 فارمیٹ پر مبنی ٹورنامنٹ ہے، جو ریٹائرڈ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز پر مشتمل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا کرکٹ قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان، پلیئنگ کنڈیشن میں کون کون سی تبدیلیاں کی گئیں؟

2024 میں شروع ہونے والا یہ ایونٹ انگلینڈ میں منعقد ہوتا ہے اور اسے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظوری حاصل ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس