Follw Us on:

پی سی بی کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز پر مکمل پابندی کا اعلان، منتظمین پر تعصب اور منافقت کا الزام

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Wcl
کھیل کو سیاسی اور تجارتی مفادات کے تابع بنایا جا رہا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں مستقبل میں کسی بھی قسم کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ پی سی بی نے ٹورنامنٹ منتظمین پر “منافقت اور تعصب” کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کو سیاسی اور تجارتی مفادات کے تابع بنایا جا رہا ہے۔

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 79ویں اجلاس آج چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت ورچوئل طریقے سے منعقد میں کیا گیا، جس میں ڈبلیو سی ایل میں مستقبل میں کسی بھی قسم کی شرکت پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں اس بات پر گہری مایوسی ہے کہ ایک ٹیم نے جان بوجھ کر میچ سے انکار کیا اور اس کے باوجود انہیں پوائنٹس دیے گئے۔

پی سی بی نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان لیجنڈز کے اہم میچز کی منسوخی پر ڈبلیو سی ایل کے بیانات کو متعصبانہ اور منافقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے کھیل کا نعرہ صرف مخصوص مواقع پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کھیل کو غیر جانبداری سے ہٹا کر سیاسی ترجیحات کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ ڈبلیو سی ایل کی جانب سے ‘جذبات کو ٹھیس پہنچانے’ پر معذرت دراصل یہ تسلیم کرتی ہے کہ میچ کی منسوخی کھیل کی بنیاد پر نہیں، بلکہ مخصوص بیانیے کو خوش کرنے کے لیے کی گئی۔

Mohsin naqvi press conference karachi
کھیل کو غیر جانبداری سے ہٹا کر سیاسی ترجیحات کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

بیان میں کہا گیا کہ یہاں بے اصول تعصب کو حساسیت کا لبادہ اوڑھایا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی اسپورٹس کمیونٹی کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ ڈبلیو سی ایل یا مستقبل میں اس جیسے کسی بھی ایونٹ میں اپنے کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دے گا، کیونکہ وہاں غیرجانبداری، منصفانہ کھیل اور کھیل کی روح کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

بورڈ نے زور دیا ہے کہ ہم کھیل کو اتحاد، احترام اور صحت مند مقابلے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے یہاں کرکٹ کو قومی و سیاسی ایجنڈے کا شکار بنایا جا رہا ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پروٹیز نے پاکستان کو فائنل میں نو وکٹوں سے شکست دے دی

واضح رہے کہ ورچوئل اجلاس میں چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ ساتھ سمیر احمد سید، سلمان نصیر، ظہیر عباس، زاہد اختر زمان، سجاد علی کھوکھر، ظفراللہ جڈگل، تنویر احمد، طارق سرور، محمد اسماعیل قریشی، انور احمد خان، عدنان ملک، عثمان واهلہ (خصوصی مدعو) اور میر حسن نقوی نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ 20 جولائی کو انڈین چیمپئنز نے گروپ اسٹیج میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا، جس پر میچ منسوخ کر دیا گیا۔ بعد ازاں دونوں ٹیموں کو پوائنٹس دیے گئے، جس کی بدولت انڈیا سیمی فائنل میں پہنچا، لیکن پھر ایک بار پھر پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا، جس سے پاکستان کو فائنل میں جگہ ملی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس