رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کارکنوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میرے ساتھ کی گئی ناانصافی اور بے عزتی پر معافی مانگے، علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ سمیت سازشی گروہ کو باہر نکالے۔
سماجی رابطی کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کارکنوں کے نام اپنا پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے پارٹی کو نو مئی جیسے حالات سے دوچار کردیاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں خان صاحب کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، مگر مجھے عوام اور خود کے درمیان کوئی مداخلت نہیں چاہیے، جیسے نو مئی کے بعد میں نے احتجاج کی قیادت کی۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام!
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) August 2, 2025
علیمہ خان نے پارٹی کو 9 مئی جیسے حالات سے دوچار کردیا۔ میں خان صاحب کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، مگر مجھے عوام اور خود کے درمیان کوئی مداخلت نہیں چاہیے، جیسے 9 مئی کے بعد میں نے احتجاج کی قیادت کی۔ مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کے…
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کے لیے کم از کم ایک ماہ درکار ہے، اس لیے احتجاج کو نئی تاریخ دینی ہوگی۔ پارٹی میرے ساتھ کی گئی ناانصافی اور بے عزتی پر معافی مانگے، علیمہ خان، سلمان راجہ سمیت سازشی گروہ کو نکالے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ میرے مطالبات بلند اور واضح ہیں۔ کارکن پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالیں کہ علیمہ خان اور راجہ کو فوری نکالے۔ اگر میں ناکام ہوا تو ہمیشہ کے لیے سیاست سے غائب ہو جاؤں گا۔