Follw Us on:

کویت میں ویزا پابندیاں ہٹنے کے بعد کن شعبوں میں ملازمت کے دروازے کھل گئے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Visa
کویت نے پاکستان سے ہنر مند کارکنوں کی برآمد کی اجازت دوبارہ دے دی ہے۔ (تصویر: ٹی آر ٹی)

کویت نے پاکستان سے ہنر مند کارکنوں کی برآمد کی اجازت دوبارہ دے دی ہے۔  خلیجی ملک کی جانب سے پاکستان پر 19 سالہ ویزا پابندی ہٹانے کے بعد رواں سال مئی میں پاکستانی شہریوں کے لیے مختلف ویزوں کی سہولتیں دوبارہ شروع کر دی گئیں ہیں۔

کویت میں ہنر مند کارکنوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور وزارت او پی اینڈ ایچ آر ڈی نے ریاست کویت کے ساتھ مل کر پاکستانی کارکنوں کی برآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت مختلف شعبوں میں خالی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

Kwait
کویت میں گودام سپروائزر، گودام کوآرڈینیٹر، گودام مین، بڑھئی، غیر ہنر مند کارکن، اسسٹنٹ فرنیچر اور ڈرائیور کی پوسٹوں کے لیے نوکریاں دستیاب ہیں۔ (تصویر: ڈان)

کویت میں گودام سپروائزر، گودام کوآرڈینیٹر، گودام مین، بڑھئی، غیر ہنر مند کارکن، اسسٹنٹ فرنیچر اور ڈرائیور کی پوسٹوں کے لیے نوکریاں دستیاب ہیں۔ ان عہدوں کے لیے درخواست دہندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دستاویزات 15 اگست 2025 تک جمع کرائیں۔

کویت میں گودام سپروائزر کی پوسٹ کے لیے درخواست دہندگان کی عمر 35 سال تک ہونی چاہیے اور ان کے پاس ڈپلومہ یا بیچلر ڈگری ہونا ضروری ہے۔

انگریزی زبان میں روانی کسٹمر سروس کی مہارت اور ریٹیل گوداموں یا لاجسٹک کمپنیوں میں کام کا تجربہ بھی درکار ہے۔

یہ اقدام پاکستانی کارکنوں کے لیے ایک اہم موقع ہے کیونکہ ہر سال ہزاروں پاکستانی خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں ملازمت کے لیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی درندگی: امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، مزید 36 افراد جانبحق

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر ملک کے غیر ملکی ذخائر میں اضافہ کرنے میں مدد دیتی ہیں خاص طور پر جب پاکستان معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

واضع رہے کہ کویت نے پاکستان، ایران، شام اور افغانستان کے شہریوں پر ویزوں کی پابندی عائد کر رکھی تھی کیونکہ ان ممالک کی سیکیورٹی کی صورتحال خراب تھی۔ تاہم مئی میں پابندی ختم کرتے ہوئے کام، خاندان، کاروبار اور سیاحت کے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومتی سطح پر مزید اقدامات کی توقع کی جا رہی ہے تاکہ پاکستانی کارکنوں کو بین الاقوامی سطح پر مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس