Follw Us on:

مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کا ابراہم اکارڈز میں شامل ہونا ضروری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump abraham accords
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں لکھا کہ ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کا ابراہم اکارڈز میں شامل ہونا ضروری ہے تاکہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر آ سکیں اور خطے میں امن قائم ہو۔

ڈان اخبار کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں لکھا کہ ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے، اس لیے اب وقت ہے کہ تمام مشرق وسطیٰ کے ممالک اس معاہدے کا حصہ بنیں۔

ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں ہونے والے ابراہم معاہدوں کے تحت چار مسلم اکثریتی ممالک نے امریکی ثالثی میں اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کیا تھا، تاہم غزہ میں بڑھتی ہوئی شہادتوں اور بھوک کے باعث ان معاہدوں کو مزید وسعت دینے کی کوششیں پیچیدہ ہو گئی ہیں۔

Trump abraham accords.
غزہ کی جنگ نے عالمی سطح پر شدید ردعمل پیدا کیا ہے اور کینیڈا، فرانس اور برطانیہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کر چکے ہیں۔ (فوٹو: رائٹرز)

غزہ کی جنگ نے عالمی سطح پر شدید ردعمل پیدا کیا ہے اور کینیڈا، فرانس اور برطانیہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ آذربائیجان اور وسط ایشیا کے بعض اتحادی ممالک کو بھی ابراہم معاہدوں میں شامل کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے تاکہ اسرائیل سے ان کے تعلقات مزید مضبوط کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی انڈیا سے بڑھتی دوریاں، کیا پاکستان خطے میں نئے تجارتی و سفارتی تعلقات کا مرکز بن سکتا ہے؟

سنہ 2020 میں ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش سمیت کئی عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرانے کے معاہدے کرائے تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس