Follw Us on:

بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی، کرفیو نافذ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bomb
ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ (تصویر: ڈیلی ممتاز)

بنوں کے علاقے تختی خیل میں فرنٹر کور ایف سی کی چیک پوسٹ پرایک ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

 ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق حملہ کواڈ کاپٹر ڈرون کی مدد سے کیا گیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد فرنٹر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے مزید بتایا کہ ہوید کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث تاحکم ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

شہریوں کو صبح پانچ بجے کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔

Police
شہریوں کو صبح پانچ بجے کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ (تصویر: 24 نیوز)

 اس آپریشن کے لیے بھاری نفری علاقے میں پہنچا دی گئی ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی مشتبہ فرد کو اپنے قریب نہ آنے دیں اور دہشت گردوں کو پناہ دینے یا مدد کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضع رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں دو افراد جاں بحق اور چودہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے پولیس وین کے قریب کیا گیا۔

اس دھماکے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ کئی عام شہری بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: برطانوی حکومت کا 16 اور 17 سالہ نوجوانوں کو ووٹ کا حق دینے کا منصوبہ

چند روز قبل خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق اور 11 بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق بچے ایک کھلے میدان میں کھیلتے ہوئے مارٹر گولا لے آئے تھے جسے انہوں نے کھیلنے کی چیز سمجھ کر اٹھایا تھا۔ گولہ گھر پہنچنے کے بعد اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

حکومتی اداروں نے ان واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں مزید سکیورٹی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس