پولیس ذرائع کے مطابق انڈین ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں مار گرایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ ڈرون سرویلنس کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور اس میں کوئی بارود نہیں تھا۔
مزید براں پولیس کو شبہ ہے کہ ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی جارہی تھی۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ حساس اداروں نے فوری طور پر ڈرون کو تحویل میں لے لیا ہے اور اس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کے مقصد اور دیگر تفصیلات کا پتہ چلایا جا سکے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انڈین ڈرون کی پاکستان کی فضائی حدود میں نقل و حرکت کی اطلاعات سامنے آئیں۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو اس کی حدود سے باہر جانے سے پہلے ہی نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: برطانوی حکومت کا 16 اور 17 سالہ نوجوانوں کو ووٹ کا حق دینے کا منصوبہ
حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سے متعلق مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔
اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈٰین ڈرون کی سرگرمیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ انڈیا پاکستان کی فضائی حدود کی نگرانی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس کے باوجود حکومتی سطح پر اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کیے جانے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔