پاکستان کے شعبہ زراعت میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی اور چین کی ووہان یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر انقلابی ہائبرڈ چاول ‘PU 786’ تیار کیا۔
اس نئے قسم کے چاول کی فصل ایک ایکڑ میں تین گنا زیادہ پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے ساتھ ساتھ یہ بییکٹیریل انفیکشنز اور نقصان دہ کیڑوں کے خلاف بے مثال مزاحمت بھی فراہم کرتا ہے۔ ‘PU 786’ پاکستان میں پہلی بار مقامی طور پر تیار کردہ ہانگ لین قسم کا ہائبرڈ چاول ہے جو زراعت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
یہ انقلابی چاول کئی سالوں کی محنت اور عالمی سائنسی تعاون کا نتیجہ ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اور ووہان یونیورسٹی کے ماہرین نے اس چاول کی نسل کشی میں ایک دہائی سے زیادہ وقت گزارا جس کے بعد یہ چاول مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ‘PU 786’ پاکستان میں چاول کی فصل کی پیداوار کو بڑھا کر خوراک کی کمی کو دور کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
مزید دیکھیے اس ویڈیو میں