Follw Us on:

سندھ حکومت کا کم بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Soler
سندھ حکومت نے بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے۔ (تصویر: اے آر واے)

سندھ حکومت نے بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ صارفین جو ماہانہ 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی۔

حکومت سندھ کی جانب سے اس اسکیم کے تحت 1 لاکھ 30 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹمز دیے جائیں گے۔ اس اسکیم میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ کا گزشتہ 6 ماہ کا بجلی کا استعمال 100 یونٹ سے کم ہو۔

اس نے کسی دوسرے سرکاری منصوبے کے تحت پہلے کبھی سولر سسٹم حاصل نہ کیا ہو۔ درخواست دہندہ کو اپنا بجلی کا بل اور قومی شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا۔

Solerpanal
اس اسکیم کا مقصد عوام کو سستی اور صاف توانائی فراہم کرنا ہے تاکہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ (تصویر: آج نیوز)

درخواست فارم مکمل کرنے کے بعد اسے یوسی چیئرمین یا کسی گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق کروا کر محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں جمع کروانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ توانائی سندھ کے مطابق اس اسکیم کا مقصد عوام کو سستی اور صاف توانائی فراہم کرنا ہے تاکہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے اور ماحول دوست توانائی کا فروغ ہو۔

مزید پڑھیں: معروف صحافی اسد علی طور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکا روانگی سے روک دیا گیا

حکومت نے اس منصوبے کے ذریعے لوگوں کو سولر سسٹم کی سہولت فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاکہ وہ کم بجلی استعمال کرکے اپنے خرچے میں کمی کر سکیں۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کروا کر اس منصوبے کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس