لاہور کے علاقے شاہدرہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے میاں بیوی کو ڈولفن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم 15 پرکال موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچ گئی، ڈولفن پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرا ر ہونے کی کوشش کی مگر مؤثر حکمتِ عملی کے تحت انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈولفن پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری کردہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان شدید فائرنگ کر رہے ہیں، ملزمان کے قبضے سے دو رائفلیں،میگزینز اور کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمہ ریحانہ اور ملزم اشرف کومزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے، حکام اس کی روک تھام کے لیے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔