Follw Us on:

حکومتِ پاکستان کو کان کنی اور ریفائنڈ تانبا برآمد کرنے میں ’امریکی سرمایہ کاری کی توقع‘ کیوں ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mining
اس وقت پاکستان خام تانبے کی کانسنٹریٹ زیادہ تر چین کو برآمد کرتا ہے۔ (فوٹو: بی کے وی)

حکومت کو امید ہے کہ حالیہ دو طرفہ ٹیرف معاہدے کے بعد پاکستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے، خصوصاً تانبے کی برآمدات میں امریکا سے نمایاں سرمایہ کاری آئے گی۔

ڈان اخبار کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان نے قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی ٹیم اور امریکی حکام کے درمیان ٹیرف پر مذاکرات کے دوران امریکا نے معدنیات، کان کنی اور تانبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے تانبے، لوہے، اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، تاہم ریفائنڈ تانبا اس میں شامل نہیں ہے، اس لیے امریکی مارکیٹ میں ویلیو ایڈیڈ تانبا برآمد کرنا زیادہ فائدہ مند ہوگا۔

وزیر کے مطابق پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور تانبے کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے، لیکن جدید کان کنی اور پروسیسنگ سہولیات کی کمی کے باعث ملک اپنے وسائل سے مکمل فائدہ نہیں اٹھا سکا۔

انہوں نے کہا کہ تانبہ ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی اور برقی گاڑیوں کے لیے اہم جزو ہے، اور عالمی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان کو نئے ذخائر کی تلاش کے لیے جیولوجیکل میپنگ کا کام دیا گیا ہے۔

Mining .
جام کمال خان کے مطابق حکومت امریکی سرمایہ کاری کے ساتھ کان کنی کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گی۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

اس وقت پاکستان خام تانبے کی کانسنٹریٹ زیادہ تر چین کو برآمد کرتا ہے اور امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کی منافع بخش مارکیٹوں سے محروم ہے۔

جام کمال خان کے مطابق حکومت امریکی سرمایہ کاری کے ساتھ کان کنی کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گی، ریگولیٹری رکاوٹیں کم کرے گی اور کانوں تک رسائی و بجلی کی فراہمی جیسے مسائل حل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈیڈ مصنوعات جیسے ریفائنڈ تانبا، بارز، راڈز اور الائیز برآمد کر کے برآمدی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا تین ماہ بعد جنگ میں پاکستان کے چھ طیارے مار گرانے کا دعویٰ، کیا یہ مودی کا اقتدار بچانے کی کوشش ہے؟

انہوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے بعد پاکستان کی برآمدات پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دیا گیا ہے، جو امریکی مارکیٹ میں حریف ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں امریکا میں پاکستان کا حصہ بڑھانے میں مدد دے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس