سانحہ 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا محفوظ فیصلہ آج لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کا فیصلہ عدالت کے جج منظر علی گل جیل ٹرائل کے دوران فیصلہ سنایا۔
تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ نو اگست کو محفوظ کیا گیا تھا جس میں کوٹ لکھپت جیل میں 25 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا گیا تھا۔
اس کیس میں 45 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے۔ مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

دوسرا مقدمہ جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے سے متعلق ہے جس میں 17 ملزمان کا جیل ٹرائل ہوا۔ اس کیس میں بھی 45 سرکاری گواہان کے بیانات پر وکلا نے جرح مکمل کی ہے۔
دونوں مقدمات میں شامل ملزمان کے خلاف گواہی اور شواہد ریکارڈ ہوئے جس کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کر دیا۔
مزید براں یاسمین راشد میاں محمود الرشید اعجاز چوہدری کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔
عائشہ بھٹہ کو 10 سال قید کی سزا جبکہ عالیہ حمزہ صنم جاوید کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت دیگر رہنماؤں کو قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
واضع رہے کہ مقدمات کا فیصلہ 9 اگست کو محفوظ کیا گیا تھا۔