Follw Us on:

اسرائیلی حملے، 24 گھنٹوں میں مزید 89 فلسطینی شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Gaza talks focus on
اسرائیلی حملے سے24 گھنٹوں کے دوران امداد کے متلاشیوں سمیت  89 فلسطینی شہید( فائل فوٹو)

گزشتہ  24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 89 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 31 امدادی متلاشی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 513 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی حملے ابھی بھی  جاری ہیں، جن میں پانچ مزید فلسطینیوں نے بھوک کے باعث جان گنوا دی ہے، جس کے نتیجے میں بھوک سے شہید ہونے والوں  کی تعداد 227 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 103 بچے ہیں۔

اسرائیلی طیاروں اور ٹینکوں نے رات بھر غزہ شہر کے مشرقی علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد کے شہید ہونے کی  اطلاعات ہیں۔ حماس کے رہنما خلیل الحیہ قاہرہ میں امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کی تجویز کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے بات چیت کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ قطر میں جولائی کے آخر میں ہونے والی بالواسطہ بات چیت بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی۔ اسرائیل اور فلسطینی جنگجو گروپ حماس ایک دوسرے پر امریکی تجویز کے مطابق 60 دن کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر پیش رفت نہ ہونے کا الزام عائد کر رہے تھے۔

Gaza war

اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ غزہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرے گا، جس پر اس نے اکتوبر 2023 میں قبضہ کر لیا تھا، لیکن بعد میں واپس چلا گیا تھا۔ اس کے بعد جنگجوؤں نے گھات لگا کر جنگ لڑنا شروع کر دی تھی۔

یہ واضح نہیں کہ غزہ شہر میں اسرائیلی فوج کی نئی کارروائی کتنی دیر تک جاری رہ سکتی ہے اور یہ پچھلی کارروائی سے کس طرح مختلف ہوگی۔ تاہم، وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے غزہ پر فوجی کنٹرول بڑھانے کے منصوبے نے عالمی سطح پر تنقید کو جنم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:صحافیوں کا قتل، اسرائیل دنیا سے کیا چھپانا چاہتا ہے؟

اسرائیلی فوجی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ یہ کارروائی بچ جانے والے یرغمالیوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور یہ اسرائیلی فوجیوں کے لیے موت کا جال ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سے غزہ شہر میں ایک ملین فلسطینیوں کے لیے مزید بے دخلی اور مشکلات کا خدشہ بھی بڑھا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس