Follw Us on:

سوزوکی نے ایوری ماڈل پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے کے کیش بونس کا اعلان کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Suzuki
سوزوکی نے ایوری ماڈل پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے کے کیش بونس کا اعلان کر دیا

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے گاڑیوں کے خریداروں کے لیے شاندار پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے نئے ماڈل سوزوکی ایوری پر محدود مدت کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا کیش بونس یا ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سوزوکی ایوری کو گزشتہ سال کے آخر میں طویل عرصے تک چلنے والے بولان کی جگہ متعارف کرایا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق یہ آفر صرف سوزوکی ایوری وی ایکس (VX) ویرینٹ پر لاگو ہوگی، جس کی اصل قیمت 29 لاکھ 12 ہزار 230 روپے ہے۔ رعایت کے بعد خریدار کو گاڑی کی خریداری پر بڑا مالی فائدہ حاصل ہوگا۔

سوزوکی ایوری میں 660 سی سی ڈوہیک 12-والو وی وی ٹی انجن نصب ہے، جو بولان کے انجن کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے۔ یہ انجن 5,700 آر پی ایم پر 43 ہارس پاور اور 3,700 آر پی ایم پر 58 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ 5 اسپیڈ مینول ٹرانسمیشن بھی فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ نے لاکھوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے اور اسٹاک کی دستیابی تک جاری رہے گی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس