Follw Us on:

ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Muhammad aurangzeb
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہر وزیر خزانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہو۔ ( فائل فوٹو)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کو اندرون و بیرونِ ملک سراہا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ نجی شعبے کے قرضوں میں 31 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فِچ کے بعد ایک تیسری بڑی ایجنسی بھی جلد پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کرے گی۔

محمد اورنگزیب کے مطابق 400 سے زائد محکموں میں رائٹ سائزنگ کا عمل جاری ہے، جب کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدات کے مواقع میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور دیگر اداروں سے گرین کلائمیٹ سے متعلق جو معاہدے طے پا گئے ہیں، ان کے ذریعے ہم نے فنڈنگ حاصل کی ہے، مزید اقدامات کرکے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کا اعتماد بڑھ چکا ہے، صارفین کا اعتماد 22 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، تمام معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم صرف بجٹ کی تشکیل کے علاوہ سب تاجروں سے رابطے میں رہیں گے، بلال کیانی ہر مہینے میں چیمبرز کے عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کیا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ، اپیل ہے کہ ہم مل جل کر قدم سے قدم ملا کر آگے چلیں،ہم ایک ہی قافلے کے مسافر اور منزل بھی ایک ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کی معاشی ترقی کے لیے خواتین ہماری افرادی قوت کا حصہ ہیں، شہباز شریف

تقریب کے آغاز میں انہوں نے قوم کو معرکۂ حق میں کامیابی اور جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس