Follw Us on:

’برہمن ازم کی طبقاتی تقسیم سے ہمیں پاکستان نے بچایا‘، امرناتھ رندھاوا کی پاکستان میٹرز سے گفتگو

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے امرناتھ رندھاوا نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ قیامِ پاکستان کے وقت ہمارے دادا، پردادا اور بزرگوں نے قائداعظم کے کاروان میں اہم کردار ادا کیا۔

ہم نے اس جدوجہد میں قربانیاں بھی دیں اور برہمن ازم کی طبقاتی تقسیم کا سامنا بھی کیا۔ قائداعظم کا وژن یہ تھا کہ یہاں بسنے والے تمام لوگ آزاد ہوں گے، اور میرے خیال میں یہی بات ہمارے لیے کافی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کبھی نہیں چاہتی کہ یہاں رہنے والے کسی بھی طبقے کے ساتھ ناانصافی ہو، لیکن عوامی رویوں سے سب واقف ہیں۔ جب پاکستان بنا تو کروڑوں کی تعداد میں ہماری کمیونٹی نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔

آج 2025 میں بھی ہم اپنی دھرتی سے اسی طرح محبت کرتے ہیں جیسے 1947 میں تھی۔ ہم حکومت اور ریاستی اداروں کے ساتھ برابر کھڑے ہیں، کیونکہ ریاست ہمارے لیے ماں کی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس