Follw Us on:

مون سون بارشیں اور سیلابی صورتحال، وزیراعظم کا بلاول بھٹو زرداری اور حافظ نعیم الرحمان سمیت سیاسی قائدین سے رابطہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے تناظر میں مختلف سیاسی قائدین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کے دوران سندھ میں بارش اور سیلاب کی ہنگامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت سندھ کو وفاق کی جانب سے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو سندھ حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنے اور پی ڈی ایم اے کے ذریعے متاثرہ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم اور ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے درمیان بھی سندھ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم نے ایم کیو ایم قیادت کو یقین دلایا کہ وفاق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بھرپور تعاون کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیبرپختونخوا میں نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا لاہور میں ’یوکوہاما‘ بنانے کا خواب: کیا ایسا ممکن ہوپائے گا؟

انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے اس جذبے کی ہر سطح پر تعریف کی جانی چاہیے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس