کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر سی بریز بلڈنگ میں قائم پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد فیکٹری کے اندر سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق پٹاخوں کے گودام میں آگ اور دھماکوں کے باعث ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینسز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔
کراچی کے علاقے صدر ، کیپری سینما کے سامنے پٹاخوں کے گودام میں زوردار دھماکے ۔۔۔
— BaqiR.kaXmi (@s_m_b_k_1) August 21, 2025
قریبی عمارتوں ، گاڑیوں کو نقصانات ۔۔ 20 سے زائد افراد زخمی ، 12 فائربرگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ، ٹریفک کے لئیے روڈ کو بند کردیا گیا ہے
پولیس اور سندھ رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔ pic.twitter.com/9HuJ6JSFZr
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں گودام میں آگ بھڑکی، جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے بتایا کہ دھماکا ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں قائم آتش بازی کے گودام میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے کو بھرپور سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ریسکیو آپریشن میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔