Follw Us on:

پاکستان اور چین ہر سطح پر تعاون کو مزید فروغ دیں گے، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ishaq dar
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کو سراہتے ہیں۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہر سطح پر تعاون کو مزید فروغ دیں گے اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں ممالک ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کے وزیرِ خارجہ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان کے ساتھ چھٹے اسٹریٹیجک مذاکرات کے دوران مفید اور بامقصد بات چیت ہوئی۔ آج کی ملاقات میرے لیے خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مجھے اپنے عزیز بھائی اور دوست کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہنے کا موقع ملا۔

اجلاس میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی، سی پیک سمیت گزشتہ مذاکرات کے بعد ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین، سی پیک فیز ٹو، عوامی روابط اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا لاہور میں ’یوکوہاما‘ بنانے کا خواب: کیا ایسا ممکن ہوپائے گا؟

دونوں ممالک خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور تمام اہم معاملات پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین سلامتی کونسل سمیت مختلف عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ وہ شاندار میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کو اپنا قابل اعتماد اتحادی تصور کرتا ہے۔ آج دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں سی پیک فیز 2 پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 

انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی شراکت داری مضبوط ہورہی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد اور محبت کا رشتہ بھی مزید مضبوط ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔ وہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس