Follw Us on:

پاکستان رینجرز ‘پنجاب’ میں 598 آسامیوں پر بھرتیاں، درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ کیا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
News 1615310628 7123
پاکستان رینجرز 'پنجاب' نے 598 آسامیوں پر بھرتیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ (تصویر: نوائے وقت)

پاکستان رینجرز ‘پنجاب’ نے 598 آسامیوں پر بھرتیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

 یہ بھرتیاں ملک بھر سے اہل امیدواروں کے لیے دستیاب ہیں اور درخواستیں 27 اگست 2025 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

پاکستان رینجرز ‘پنجاب’ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امیدوار لاہور، منڈی بہاؤالدین، رحیم یار خان اور بہاولپور میں واقع ریکروٹمنٹ سنٹرز میں اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

ان بھرتیوں کے لیے مختلف صوبوں اور علاقوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب کی 299، خیبرپختونخوا کی 69، سندھ ‘شہری’ کی 45، بلوچستان کی 36، آزاد کشمیر کی 12 اور گلگت بلتستان کی چھ آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

139507230855386758938874
ان بھرتیوں کا مقصد فورس کی صلاحیت کو مزید بڑھانا اور مختلف علاقوں میں رینجرز کے آپریشنز کو مؤثر بنانا ہے۔ (تصویر: تسنیم)

امیدواروں کے لیے تعلیمی معیار اور جسمانی فٹنس کے حوالے سے پاکستان رینجرز کے طے شدہ معیار کو پورا کرنا ضروری ہے۔

پاکستان رینجرز کے ترجمان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ان بھرتیوں کا مقصد فورس کی صلاحیت کو مزید بڑھانا اور مختلف علاقوں میں رینجرز کے آپریشنز کو مؤثر بنانا ہے۔

مزید پڑھیں؛ فیلڈ مارشل کا دورہ تربت: پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے

 حکومتی ذرائع کے مطابق یہ بھرتیاں فورس کی استعداد کو مزید بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے۔

واضع رہے کہ یہ بھرتیاں قومی سکیورٹی فورسز کے لیے اہم قدم ہیں جس سے پاکستان رینجرز ‘پنجاب’ کے آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس