Follw Us on:

جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاریاں شواہد کی بنیاد پر ہوئیں، ذرائع

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Aleema khan sons
شیر شاہ خان طویل عرصے سے لندن میں روپوش تھے۔ (فوٹو: جیو نیوز)

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ خان اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو شواہد کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نجی نشریاتی ادرے جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملزمان کو نو مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ شیر شاہ خان طویل عرصے سے لندن میں روپوش تھے، انہیں وطن واپسی پر 22 اگست 2025 کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیر شاہ جناح ہاؤس پر حملے کے دوران حسان نیازی کے ساتھ موجود تھے اور اس حوالے سے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مل کر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان: ’دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گی‘

ذرائع نے بتایا کہ شیر شاہ پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس وین کو آگ لگانے اور پولیس اہلکاروں پر حملوں جیسے سنگین الزامات ہیں۔ ان کے خلاف پہلے بھی اسی کیس میں ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔ مزید یہ کہ شیر شاہ پر بیرون ملک سے ریاست مخالف ڈیجیٹل مہم چلانے کا بھی الزام ہے۔

دوسری جانب ملزم شاہ ریز کا نام ستمبر 2023 کی ضمنی تفتیشی رپورٹ میں سامنے آیا تھا۔ اُن کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد 21 اگست 2025 کو شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا اور اگلے ہی روز یعنی 22 اگست کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ نو مئی 2023 کو ملک بھر میں پھیلنے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد جناح ہاؤس حملہ کیس کو ریاستی اداروں پر حملے کے ایک بڑے واقعے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس میں اب تک درجنوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس