Follw Us on:

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Moon sighting
اسپارکو کے ترجمان کے مطابق نیا چاند 23 اگست کو دن 11 بجکر 6 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

ملک میں ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت منعقد ہوں گے اور محکمہ موسمیات کے ماہرین کے ساتھ ساتھ اسپارکو کے نمائندے بھی تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے کر چاند کی رویت اور ربیع الاول کے آغاز کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

اسپارکو کے ترجمان کے مطابق نیا چاند 23 اگست کو دن 11 بجکر 6 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے، جبکہ 24 اگست کی شام تک اس کی عمر 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ اس روز ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج غروب ہونے اور چاند ڈوبنے کے درمیان قریباً 45 منٹ کا فرق ہوگا، جس کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات خاصے روشن ہیں۔

اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو ربیع الاول کا آغاز 25 اگست 2025 کو ہوگا اور 12 ربیع الاول جمعہ 5 ستمبر کو آنے کا امکان ہے۔ تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس