Follw Us on:

پاکستانی معیشت کو آگے بڑھانے والے نوجوانوں کے اعزاز میں ‘ینگ سی ای اوز سمٹ’ کا انعقاد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
43fb7104 b299 49ec bb98 2237d56357f3
گروتھ وینچرز کا مقصد پاکستان کی معیشت کو آگے بڑھانے والے نوجوان کاروباری افراد کی خدمات کو سراہنا تھا۔ (تصویر: پاکستان میٹرز)

گروتھ وینچرز نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے تعاون سے نوجوان چیف ایگزیکٹوز سمٹ کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔

گروتھ وینچرز کا مقصد پاکستان کی معیشت کو آگے بڑھانے والے نوجوان کاروباری افراد کی خدمات کو سراہنا تھا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایل سی سی آئی کے صدر میاں ابوزر شاد تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ایل سی سی آئی ہمیشہ صنعت و تجارت کے فروغ اور کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کے لیے پالیسی سازی میں فعال کردار ادا کرتا ہے اور نوجوان کاروباری شخصیات کے اقدامات ملک کی معیشت اور سماج دونوں کے لیے قابلِ تحسین ہیں۔

Abc8898f d1b0 4ad9 9728 c2c2ff369647
تقریب کا سب سے نمایاں حصہ ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹس کی تقسیم تھی۔ (تصویر: پاکستان میٹرز)

اس موقع پر گروتھ وینچرز کے سی ای او شہزاد روشن گلانی نے خوش آمدیدی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کاروباری افراد نہ صرف کامیاب کاروبار تخلیق کر رہے ہیں بلکہ روزگار کے مواقع فراہم کرکے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے گروتھ وینچرز کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوانوں کے لیے ایسے پلیٹ فارمز مہیا کیے جائیں گے جہاں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

سمٹ میں مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان چیف ایگزیکٹوز نے شرکت کی، جنہوں نے جدت، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ تقریب کے دوران انٹرایکٹو سیشنز میں شرکا کو ایک دوسرے سے سیکھنے، نیٹ ورکنگ اور تعاون کے مواقع فراہم کیے گئے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ جاری، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

تقریب کا سب سے نمایاں حصہ ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹس کی تقسیم تھی، جہاں نوجوان چیف ایگزیکٹوز کی شاندار کامیابیوں کو سراہا گیا۔ یہ اعزازات گروتھ وینچرز اور ایل سی سی آئی کی اس مشترکہ کاوش کا عکاس ہیں کہ نوجوانوں کی قیادت میں کاروبار کو ملکی معیشت کا ستون بنایا جائے۔

تقریب کے اختتام پر ایل سی سی آئی کے صدر میاں ابوزر شاد کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، جو گروتھ وینچرز کے سی ای او شہزاد روشن گلانی، آرٹ اسٹوڈیو کے سی ای او احتشام الحق اور پرنٹنگ پی کے کے سی ای او ایم عدیل احمد نے مشترکہ طور پر دی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس