Follw Us on:

پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے عالمی بینک کی جانب سے چار کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
1511560849c4bc4
عالمی بینک نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے چار کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ (تصویر: آج نیوز)

عالمی بینک نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے چار کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فنڈنگ گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت منظور کی گئی ہے جس کا مقصد صوبے میں تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانا اور اسکول سے باہر بچوں کی دوبارہ تعلیمی نظام میں شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس منصوبے سے پنجاب بھر میں چالیس لاکھ سے زائد بچے مستفید ہوں گے جن میں پری پرائمری اور پرائمری سطح کے طلبا شامل ہیں۔

منصوبے کا بنیادی ہدف بچوں کی ابتدائی تعلیم میں شمولیت میں اضافہ کرنا، معذور بچوں کے لیے تعلیم کے نظام کو بہتر بنانا اور ایسے بچوں کو تعلیمی دھارے میں واپس لانا ہے جو کسی وجہ سے اسکول سے باہر ہیں۔

364836 403332133
منصوبے کے دائرہ کار میں ایک لاکھ اساتذہ اور اسکول لیڈرز کو تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ (تصویر: انڈیپنڈٹ اردو)

ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کے تحت 80 ہزار ایسے بچے جو اسکول سے باہر ہیں اور ایک لاکھ 40 ہزار معذور بچے براہ راست فائدہ اٹھائیں گے۔

 اس کے ساتھ ساتھ 30 لاکھ سے زائد سرکاری اسکولوں کے طلبا اور 8 لاکھ 50 ہزار غیر رسمی تعلیمی اداروں سے وابستہ بچے بھی اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

علاوہ ازیں، منصوبے کے دائرہ کار میں ایک لاکھ اساتذہ اور اسکول لیڈرز کو تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جس کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

عالمی بینک نے واضح کیا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف تعلیمی میدان میں نظام کی اصلاحات لائے گا بلکہ صوبہ پنجاب کی پائیدار تعلیمی ترقی میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

واضع رہے کہ یہ اقدام حکومت پنجاب کے تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے سے مکمل ہم آہنگ ہے اور اس سے تعلیمی میدان میں نمایاں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس