Follw Us on:

30 روپے کے تنازع پر دو سگے بھائیوں کے قتل کے ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
30 rupees killing
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے معمولی تنازع پر دو سگے بھائیوں کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرنے والے دو ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم گرفتار ملزمان کو ان کی نشاندہی پر چھاپہ مارنے کے لیے رائیونڈ لے گئی تھی۔

اس دوران زیرِ حراست ملزمان کے ساتھی وہاں پہنچے اور انہیں چھڑوانے کے لیے پولیس پر حملہ کردیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست ملزمان اویس اور شہزاد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے ساتھی توقیر دیگر افراد کے ساتھ فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بھائی پھل خریدنے گئے اور معمولی جھگڑے پر دکانداروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

جھگڑے کے دوران ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں کومے میں چلا گیا اور اگلے روز دم توڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بھائی واجد اور رشید خون میں لت پت سڑک پر پڑے ہیں اور ملزمان ڈنڈوں سے ان پر تشدد کر رہے ہیں جبکہ آس پاس موجود لوگ تماشائی بنے یہ منظر دیکھ رہے ہیں۔

گزشتہ روز پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ایس ایچ او رائیونڈ محمد ذکا کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کے استعمال سے ملزم شہزاد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم آج کارروائی کے دوران وہ اور ایک دوسرا ملزم ہلاک ہوگئے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس