Follw Us on:

شہباز شریف سے ایرانی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Iran & pakistan
پاکستان کے مختلف حصوں میں سیلاب پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ایرانی صدر (فوٹو: فائل)

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے پاکستان کے مختلف حصوں میں سیلاب پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر نے حالیہ سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کے برادر عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی جانب سے ہمدردی و یکجہتی کے اظہار اور ایران کی طرف سے دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: حافظ نعیم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ: ’پاکستان کو انڈیا کی آبی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت جانا چاہیے‘

شہباز شریف نے ایرانی صدر کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے گہرے احترام اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

دونوں رہنماؤں نے چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کے موقع پر متوقع ملاقات و گفتگو کے حوالے سے مثبت خیالات کا بھی اظہار کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس