Follw Us on:

سہ فریقی کا پہلا میچ : پاکستان کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (7)
ٹرائی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی  افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔( فائل فوٹو)

ٹرائی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی  افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

شارجہ کے میدان میں سہہ ملکی ٹی 20 سیریز کا میلہ آج سے سج گیا ہے، قومی بیٹرز کی افغانستان کیخلاف محتاط انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان نے 9اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر  70 رنز بنا لیے ہیں،قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں صاحب زادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان اور حسن نواز شامل ہیں۔

محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور صفیان مقیم کو بھی فائنل الیون میں جگہ دی گئی ہے۔

افغانستان کی ٹیم میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صادق، درویش، کریم جنت، عظمت، راشد خان، محمد نبی، مجیب الرحمان، فضل، فرید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شارجہ میں دونوں ٹیمیں پانچ بار ٹکرائیں تین مقابلے پاکستان اور دو افغانستان نے جیتے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچ کی واحد ٹی 20 سیریز بھی اسی میدان پر کھیلی گئی جو افغان ٹیم نے 2-1 سے جیتی تھی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس