Follw Us on:

کانگو تنازعات میں پھنسے 150 پاکستانیوں کو روانڈا میں منتقل کر دیا گیا: دفتر خارجہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فائل فوٹو / گوگل

مشرقی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) میں بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث اس سال کے آغاز سے اب تک تقریبا اڑھائی لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، اس تنازعہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو کانگو سے نکال کر روانڈا منتقل کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ (ایف او) کے مطابق روانڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر نعیم اللہ خان نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں حالیہ تنازعات میں اضافے کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے روانڈا میں داخلے کی سہولت فراہم کی ہے

عالمی خبر ارساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق تشدد سے متاثرہ شہر گوما میں تقریباً 150 پاکستانی پھنسے ہوئے تھے۔ اب تک لگ بھگ 75 پاکستانی  روانڈا میں داخل ہو چکے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ کیگالی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے متاثرہ افراد کے لیے رہائش اور خوراک فراہم کی ہے۔

ہائی کمیشن مقامی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سرگرم عمل ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مصیبت میں گھرے کسی بھی دوسرے شہری کی شناخت اور مدد کی جائے۔شفقت خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستانیوں کی روانڈا میں مزید آمد متوقع ہے۔

ہائی کمیشن کا عملہ مدد کی درخواست کرنے والے ہر فرد سے براہ راست رابطہ قائم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشن سرحدی شہر بوکاوو میں پاکستانیوں تک بھی پہنچ رہا ہے، جو کہ تشویش کا ایک اور مرکز بنا ہوا ہے۔

پاکستانی شہری جن کو مدد کی ضرورت ہے وہ ہائی کمیشن سے واٹس ایپ کے ذریعے +92 333 5328517 پر رابطہ کر سکتے ہیں، جس کا انتظام ہیڈ آف چانسلری پرویز بھٹی کر رہےہیں۔ صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور خطے میں پاکستانیوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

File photo
کانگو تنازعات کے دوران سیکیورٹی فورسز نگرانی کر رہی ہیں / گوگل

واضح رہے کہ  شمالی اور جنوبی کیوو نامی 2 صوبے (جہاں 46 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد ہیں) 3 دہائیوں سے تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں، یہاں ایم 23 باغی گروپ حالیہ برسوں میں سب سے طاقتور مسلح گروہوں میں سے ایک بن کر ابھرا ہے۔

ڈی آر سی حکومت کی جانب سے ’دہشت گرد گروپ‘ قرار دیے جانے والے ایم 23 نے 2021 سے مشرقی ڈی آر سی کے بڑے علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے، اور رواں ماہ کے اوائل میں شمالی کیوو کے قصبے ماسیسی کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس