Follw Us on:

سہ فریقی سیریزکا تیسرا میچ: افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Afghanistan
افغانستان نے یو اے ای کو 38رنز سے شکست دے دی۔ (فوٹو: افغانستان کرکٹ بورڈ)

سہ فریقی سریز کا تیسرا میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں یو اے ای اور افغانستان کے مابین کھیلا گیا، جس میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارت کی ٹیموں پر مشتمل سہ فریقی سریز کا تیسرا میچ آج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹس کے نقصان پر 188 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا۔

افغانستان کے جانب سے رحمان اللہ گرباز اور صدیق اللہ عطل نے بلے بازی کا آغاز کیا، گرباز 11 گیندوں پر محض سات سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد ابراہیم زدران اور صدیق نے ٹیم کے گرتے مورال کو سنبھالا، دونوں کھلاڑیوں نے جارح کھیل پیش کیا۔

Afghanistan ii
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹس کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ (فوٹو: ایکس)

صدیق اللہ عطل 40 گیندوں پر 54 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جب کہ ابراہیم ذدران نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔

دوسرے کھلاڑیوں میں عظمت اللہ عمرزئی اور کریم جنت نمایاں رہے، دونوں کھلاڑیوں نے بلترتیب 20 اور 23 رنز بنائے۔

یو اے ای کی جانب سے انتہائی مایوس کن گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا، محمد رُحد اور صغیر خان دو دو وکٹس لینے میں کامیاب رہے، دیگر گیند بازوں کی افغان بلے بازوں نے ایک نہ چلنے دی۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹر آصف علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان، وجہ کیا بنی؟

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ  20 اوورز میں اٹھ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہی بنا سکی، کپتان محمد وسیم نے یو اے ای کو جتوانے کے لیے شاندار بلے بازی مظاہرہ کیا، انہوں نے 37 گیندوں پر 67 رنز بنائے ،ان کی اننگ میں چھ چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

راھول چوپڑا نے افغانستان کے خلاف مزحمت دیکھاتے ہوئے 52 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 35 گیندوں پر 52 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے انتہائی مایوس کن کارگردگی کا سامنا رہا، کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا اور یکے بادیگر پویلین لوٹتے چلے گئے۔

Uae
محمد رُحد اور صغیر خان دو دو وکٹس لینے میں کامیاب رہے۔ (فوٹو: ایکس)

افغانستان کی جانب سے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا، راشد خان نے 21 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ شریف الدین نے 24 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، اِن کے علاوہ فاروقی اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔

خیال رہے کہ شارجہ ہی میں کھیلے جانے والی سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی، جب کہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے یو اےای کو 31 رنز سے ہرایا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس