مغربی سوڈان کے مَرہ پہاڑی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی بڑی لینڈ سلائیڈنگ نے ایک پورا گاؤں زمین کے برابر کر دیا، جس کے نتیجے میں ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی کے رہنما عبدالواحد محمد نور کے مطابق 31 اگست کو کئی روزہ بارش کے بعد اچانک پہاڑ کا ایک بڑا حصہ کھسک گیا اور نیچے موجود گاؤں کو ملبے تلے دبا دیا۔
تحریک نے اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ لاشوں کی نکاسی اور ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ اب وہ گاؤں بالکل زمین کی سطح کے برابر ہو چکا ہے۔
🚨 Breaking news!
— 𝑬 • 𝑴𝒊𝒍𝒍𝒆𝒓 • 𝑬𝒏𝒐𝒄𝒌 •. (@Enock0Miller00) September 2, 2025
A landslide has wiped out a village killed at least 1,000 people in the Jebel Marra Mountains of Darfur Sudan.
According to preliminary reports; only a lone survivor ! The worldly vanishes without warning, invest in the Eternal, the MESSIAH is coming. Repent! pic.twitter.com/xAxFeXGapL
یہ سانحہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دارفور میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان لڑائی جاری ہے، جس کے باعث لاکھوں افراد محفوظ مقامات کی تلاش میں پہاڑوں کی طرف گئے تھے۔
متاثرہ علاقوں میں پہلے ہی خوراک اور ادویات کی شدید کمی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق دو سال سے جاری خانہ جنگی نے ملک کی آدھی آبادی کو انسانی المیے سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
اس وقت بھی الفاشر (شمالی دارفور کا دارالحکومت) میں شدید لڑائی جاری ہے۔