Follw Us on:

سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ : افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Afg win
افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی (فوٹو گوگل )

سہ فریقی سریز کا چوتھا میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے مابین کھیلا گیا، جس میں افغانستان نے پاکستان  کو 18رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارت کی ٹیموں پر مشتمل سہ فریقی سریز کا چوتھا میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں افغانستان کے کپتان راشد خان نے  پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹس کے نقصان پر 169رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے170 رنز کا  ہدف دیا۔

Afg vs pak 3
افغانستان کی جانب سے راشد خان ،محمد نبی،نور احمد اور فضل الحق فاروقی نے دو دو کھلاڑیوں کا شکار کیا (فوٹو اے سپورٹس )

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران اور صدیق اللہ عطل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی گیند بازوں کو کافی پریشان کیے رکھا ، صدیق اللہ عطل نے45 گیندوں پر 64 اور ابراہیم زدران 45 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی ڈبل فگر میں داخل نا ہوسکا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، صفیان مقیم اور محمد نواز کے اوورز مہنگے ثابت ہوئے، جب کہ فہیم اشرف ، صائم ایوب اور شاہین آفریدی کی جانب سے عمدہ گیندی بازی کی گئ، فہیم اشرف نے چار اوورز میں 27 رنز دیتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی اور صائم ایوب نے 18 رنز دے کر ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔

مزید پڑھیں : بیسواں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر محض151 رنز بنا سکی، حارث رؤف 16 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر بیٹر فخر زمان 25، کپتان سلمان علی آغا 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صاحب زادہ فرحان 18 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔

فہیم اشرف 14، محمد نواز 12، حسن نواز 9 اور آؤٹ آف فارم محمد حارث ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی کھاتہ بھی کھول نہ سکے۔

Pak vs afg 2
حارث رؤف نے 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چھکوں کی مدد سے34 رنز بنائے (فوٹو ایکس )

افغانستان کے گیند بازوں نے پاکستانی بلے بازوں کے ناک میں دم کیے رکھا، افغانستان کی جانب سے راشد خان ،محمد نبی،نور احمد اور فضل الحق فاروقی نے دو دو کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔

قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں تھیں،فاسٹ باؤلرحسن علی اور سلمان مرزا کی جگہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی آج کے میچ میں واپسی ہوئی تھی، اس سے قبل یواےای کے خلاف دونوں گیندبازوں کو آرام دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ شارجہ ہی میں کھیلے جانے والی سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی، جب کہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے یو اےای کو 31 رنز سے ہرایا تھا۔

سہ فریقی سریز میں پاکستان اپنا اگلا میچ یو اے ای کے خلاف چار ستمبر کو کھیلے گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس