Follw Us on:

اسرائیلی فوج کا غزہ کے ’40 فیصد حصے پر مکمل قبضے‘ کا دعویٰ کتنا ٹھیک ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (2) (25)
اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے 40 فیصد حصے پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ (تصویر: سی این این)

اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے 40 فیصد حصے پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے کہا ہے کہ ان کا آپریشن رائزنگ لائن جارحانہ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور وہ حماس کے تمام انفراسٹرکچرز کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق اس وقت اسرائیلی فوج غزہ میں موجود ٹنل نیٹ ورک اور ہتھیاروں کے ذخیرے کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے مسلسل بمباری کی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو اپنے گھروں اور پناہ گزین کیمپوں کو چھوڑ کر نکلنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

تاہم ابھی بھی ہزاروں فلسطینی ایسے ہیں جو اپنے گھروں اور زمین کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے احکامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے مزید کہا کہ ہم حماس کے سارے انفراسٹرکچرز کو تباہ کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم اس علاقے کا 40 فیصد حصہ کنٹرول کر چکے ہیں۔

Featured image (2) (26)
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو ناقابل تصور قرار دیا ہے۔ (تصویر: الجزیرہ)

غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 87 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں سے 44 شہادتیں صرف غزہ سٹی میں رپورٹ کی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو ناقابل تصور قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’سیلاب کی آڑ میں مہنگائی‘، پنجاب میں آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ

اسرائیل کی جانب سے جاری اس آپریشن پر عالمی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ فلسطینی عوام کی حالت زار اور انسانی بحران میں مزید شدت آ رہی ہے۔

واضع رہے کہ غزہ میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ میں 64,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس