پاکستان تحریک انصاف ‘پی ٹی آئی’ کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان اور ان کی دوسری بہن عظمیٰ خانم توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جہاں ایک خاتون نے علیمہ خان پر انڈا پھینک دیا۔
یہ واقعہ اڈیالہ جیل کے باہر اس وقت پیش آیا جب علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق انڈا پھینکنے والی دو خواتین کو پی ٹی آئی کارکنوں نے پکڑ لیا اور بعد ازاں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ان خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ جب خواتین نے علیمہ خان سے سوالات کیے اور ان کا جواب نہ ملا تو انہوں نے انڈا پھینک دیا۔

ایسے میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ان خواتین کی گاڑی کو گھیر لیا جس کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا اور انہیں اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہوا ضرور بدلی ہے، عوام کا غصہ دیکھ لیں، ملکی سمت سمجھ آجائے گی، یہ بانی کی نہیں، قوم کی آواز دبا رہے ہیں۔ جو ظلم بانی کے ساتھ ہو رہا ہے وہی قوم کے ساتھ ہو رہا ہے، یہ سسٹم کسی کو قبول نہیں ہے۔
واضع رہے کہ پولیس حکام کے مطابق خواتین کے سوالات کا جواب نہ ملنے پر انڈا پھینکا گیا اور اس واقعے میں ملوث خواتین کے خلاف کارروائی جاری ہے۔