Follw Us on:

شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر کی ملاقات: ’پاکستان مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے لیے تقویت کا باعث ہے‘

مادھو لعل
مادھو لعل
Shahbaz sharif
غزہ کے عوام کے لیے پاکستان کی جانب سے انسانی امداد جاری رہے گی، شہباز شریف (فوٹو: فائل)

اسلام آباد میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس عزت مآب محمود صدیقی الھباش نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی صدر محمود عباس کے لیے نیک خواہشات اور تہنیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور بہادری سے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ پاکستان ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ غزہ کے عوام کے لیے پاکستان کی جانب سے انسانی امداد جاری رہے گی، جو اس وقت اسرائیلی افواج کے ہاتھوں انسانی ساختہ قحط کا شکار ہیں۔

Shahbaz sharif ii
فلسطینی عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، شہباز شریف (فوٹو: گوگل)

فلسطینی صدر کے مشیر نے اس موقع پر فلسطینی عوام کی جانب سے مسلسل حمایت پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے عوام کے درمیان دیرینہ اور تاریخی رشتے ہیں اور پاکستان مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے لیے تقویت کا باعث ہے۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب پر تعزیت بھی کی۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کا دورہ قصور: ’اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ مریم نواز متاثرین کی بحالی کے لیے بہت محنت کررہی ہیں‘

واضح رہے کہ محمود صدیقی الھباش اسلام آباد میں منعقدہ سیرت کانفرنس میں شرکت کے لیے فلسطینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر صدر محمود عباس کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، معاون خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین اسلامی کونسل، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری مذہبی امور بھی شریک تھے۔

Author

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس