Follw Us on:

’ٹرمپ کے جذبات کی دل سے تائید‘، نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر کیسا ردِ عمل دیا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Modi
ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ انڈیا اور روس اب چین کے قریب ہو گئے ہیں۔ (فوٹو: گیٹی امیجز/ بی بی سی)

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں مثبت رائے کو دل سے سراہتے ہیں اور اسی جذبے کے ساتھ اس کی تائید کرتے ہیں۔

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ مودی نے انڈین اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کے حوالے سے براہِ راست بیان دیا ہے۔

سنیچر کی صبح ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ انڈیا اور امریکا کے درمیان ایک مثبت، جامع اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے عالمی نوعیت کی اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے۔

اسی روز انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم مودی امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی کے صدر ٹرمپ کے ساتھ ہمیشہ ذاتی تعلقات اچھے رہے ہیں مگر بنیادی بات یہ ہے کہ انڈیا امریکا کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور اس وقت میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Modi trump.

اس سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ انڈیا اور روس اب چین کے قریب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان چین میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں تینوں ملکوں کے رہنماؤں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دیا تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ امریکا نے انڈیا کو کھو دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر مایوس ہیں کہ انڈیا روس سے اتنی بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے اور انہوں نے یہ بات انڈین قیادت کے سامنے بھی رکھی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مودی کے دوست رہیں گے کیونکہ وہ ایک عظیم وزیراعظم ہیں، لیکن اس وقت انڈیا جو اقدامات کر رہا ہے وہ انہیں پسند نہیں۔

صدر ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی کہ انڈیا اور امریکا کے درمیان ایک خاص تعلق ہے اور اس حوالے سے فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

ماہرین کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران انڈیا، روس اور چین کے تعلقات نے اس خیال کو مزید تقویت دی ہے کہ امریکا اپنی سفارت کاری میں انڈیا کو محدود رکھنے میں ناکام رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس