Follw Us on:

عارضی خیمہ بستی سے پارک تک: الخدمت کس طرح سیلاب متاثرہ بچوں کی ذہنی نشوونما میں مدد کررہی ہے؟

مادھو لعل
مادھو لعل
Web (3)
یہاں کھانے پینے اور رہائش کی سہولت موجود ہے۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

لاہور کے علاقے چوہنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے عارضی خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔

یہاں نہ صرف سیلاب متاثرہ خاندانوں کو رہائش فراہم کی گئی ہے بلکہ ان کے بچوں کے لیے ایک عارضی پارک بھی بنایا گیا ہے، جہاں جھولے، کھیل کود اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔

پاکستان میٹرز کی اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بچے جھولوں پر کھیل رہے ہیں اور خوش نظر آرہے ہیں۔ اگرچہ یہ اپنے گھروں جیسا نہیں، لیکن متاثرین کا کہنا ہے کہ یہاں کھانے پینے اور رہائش کی سہولت موجود ہے۔

ایک متاثرہ بچی کا کہنا تھا کہ حکومت تو مدد کے لیے نہیں آئی، لیکن الخدمت نے ہمیں خیمے، کھانا، بستر اور جھولے تک فراہم کیے ہیں۔ بچے یہاں پڑھ بھی لیتے ہیں اور کھیل بھی لیتے ہیں۔

ایک بچہ کہہ رہا تھا کہ ہم پہلے پانی میں پھنسے ہوئے تھے، پھر یہاں آ گئے۔ اب جھولے بھی ہیں، پڑھائی بھی ہے اور کھانے پینے کا انتظام بھی ہے۔

متاثرین بچوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ان کے گھروں کے لیے مستقل حل نکالا جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے گھروں میں واپس جا سکیں۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس