Follw Us on:

انڈیا کی جیلوں سے رہائی پانے والے 67 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (22)
سلامت اپنے پیاروں کے پاس واپس آنا خوش نصیبی ہے، شہری (فوٹو ایکس)

انڈین جیلوں سے رہا ہونے والے 67 پاکستانیوں کو انڈین حکام نے واہگہ بارڈ پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق  انڈیاسے رہا ہوکر وطن پہنچنے والوں میں 19 عام شہری اور 48  ماہی گیر شامل ہیں۔

انڈیا سے رہائی پانے والے تمام افراد نے وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ زندہ سلامت اپنے پیاروں کے پاس واپس آنا خوش نصیبی کی بات ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ حکام سہولت دینے کے لیے واہگہ اٹاری سرحد پر موجود تھے۔ حکومتِ پاکستان انڈین جیلوں میں قید تمام  پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس