Follw Us on:

حافظ نعیم الرحمان کا مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ’ہم متاثرین کے نقصان کا ازالہ یقینی بنائیں گے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hafiz naeem
انہوں نے کہا کہ حکومت مظفرگڑھ کو آفت زدہ قرار دے اور غیر ضروری اخراجات بند کرکے وسائل سیلاب متاثرین پر خرچ کرے۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے پہنچے اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے قائم خیمہ بستی کا دورہ کیا۔

اس خیمہ بستی میں سو سے زائد خیمے نصب کیے گئے ہیں جہاں چھ سو سے زائد افراد مقیم ہیں۔ بستی میں میڈیکل کیمپ، عارضی اسکول، مویشیوں کے لیے باڑے، واٹر فلٹریشن پلانٹ، برتن اور دیگر ضروری سامان بھی مہیا کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں اور کسانوں و فش فارمرز کو غیر سودی قرضے دیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فش فارمنگ کے شعبے کو بھاری نقصان پہنچا ہے جس کا فوری مداوا کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مظفرگڑھ کو آفت زدہ قرار دے اور غیر ضروری اخراجات بند کرکے وسائل سیلاب متاثرین پر خرچ کرے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اقتدار میں موجود نااہل حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانا ہوگی۔

Hafiz naeem .j
اس خیمہ بستی میں سو سے زائد خیمے نصب کیے گئے ہیں جہاں چھ سو سے زائد افراد مقیم ہیں۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

امیر جماعت اسلامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف یو این او سے لے کر عوامی سطح تک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی بہاولپور صوبے اور جنوبی پنجاب صوبے دونوں کی حامی ہے، کیونکہ ہم چاہتے ہیں وسائل نچلی سطح پر تقسیم ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں صوبوں کے قیام کی قرارداد پاس ہونے کے باوجود اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ پوری دنیا میں انتظامی یونٹس بنائے جاتے ہیں تاکہ عوام کو سہولت ملے، مگر پاکستان میں یہ عمل روکا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بحال اور بااختیار بنایا جائے تاکہ عوامی مسائل حل ہوں, یہ تماشہ اب ختم ہونا چاہیے اور لوگوں کو بااختیار ہونا چاہیے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، کیونکہ ہم متاثرین کے نقصان کا ازالہ یقینی بنائیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس