Follw Us on:

’ٹرمپ کے روکنے کے باوجود‘ بیشتر کوریائی کارکن امریکا کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (2) (84)
درجنوں جنوبی کوریائی کارکنوں کوجو امیگریشن چھاپے کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔ (تصویر: العربیہ)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے درجنوں جنوبی کوریائی کارکنوں کوجو امیگریشن چھاپے کے دوران گرفتار ہوئے تھے امریکا میں رہنے اور امریکی کارکنوں کو تربیت دینے کی پیشکش کی تھی۔

خبر رساں ادارہ رائٹرز کے مطابق اس پیشکش کو صرف ایک کارکن نے قبول کیا ہے۔ یہ پیشکش ایک دن کے لیے خصوصی طیارے کی روانگی مؤخر ہونے کا سبب بنی۔

رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ اب جمعرات کو امریکا سے روانہ ہوگا۔ گزشتہ ہفتے جارجیا میں 4.3 ارب ڈالر کی ہنڈائی موٹر اور ایل جی انرجی سولوشن کے بیٹری پلانٹ پر چھاپے کے دوران تقریباً 300 جنوبی کوریائی کارکن اور 175 دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا کہ ٹرمپ کی تجویز پر روانگی کے عمل کو عارضی طور پر روکا گیا۔

ٹرمپ نے امریکی حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ گرفتار کارکنوں کو امریکا میں قیام کی اجازت دیں تاکہ وہ امریکی کارکنوں کو تربیت دیتے رہیں۔

تاہم، جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو وطن واپس جانا چاہیے اور اگر وہ چاہیں تو دوبارہ امریکا آ سکتے ہیں۔

Featured image (2) (85)
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا کہ ٹرمپ کی تجویز پر روانگی کے عمل کو عارضی طور پر روکا گیا۔ (تصویر: بی بی سی)

چو ہیون جو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر کارکنوں کو ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی۔

امریکا میں عام طور پر ڈی پورٹ کیے جانے والے تارکین وطن کو ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑ کر لے جایا جاتا ہے۔

اس چھاپے نے جنوبی کوریا میں ہلچل مچا دی ہے اور امریکی سرمایہ کاری پر خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ کوریائی کمپنیاں اس بات کا شکوہ کر رہی ہیں کہ امریکا کی سخت ویزا پالیسی ماہر کارکنوں کے لیے رکاوٹ بن رہی ہے جس سے ان کے منصوبوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

واضع رہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان اس معاملے پر مزید بات چیت کی توقع کی جا رہی ہے خاص طور پر اس بات پر کہ آیا امریکی حکام مستقبل میں جنوبی کوریائی کارکنوں کے بارے میں مزید نرم پالیسیاں اپنائیں گے یا نہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس