فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان نہیں اٹھا سکتی۔
انہوں نے بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی شمولیت پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات، خصوصاً انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ، کو تیز کیا جانا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے لاہور، قصور، ملتان اور جلالپور پیر والا کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور قصور سیکٹر و جلالپور پیر والا میں قائم فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔
*ISPR*
— Fahmidah Yousfi (@fahmidahyousfi) September 13, 2025
*Rawalpindi, 13 September, 2025;*
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff (COAS), visited Kasur Sector and the Flood Relief Camp in Jalalpur Pirwala, Multan to review the prevailing flood situation and ongoing relief efforts. The visit to flood… pic.twitter.com/hipLCiSryT
اس موقع پر لاہور اور ملتان کور کے کور کمانڈرز نے ان کا استقبال کیا۔
انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور سول انتظامیہ کے افسران سے بات چیت بھی کی۔
فیلڈ مارشل نے امدادی کارروائیوں میں شریک پاک فوج کے جوانوں، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور پولیس حکام سے بھی ملاقات کی اور مشکل حالات میں ان کے بلند حوصلے اور قوم کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔
متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔