محکمہِ سکول ایجوکیشن نے سالانہ سکول شماری 2025-26 کے لئے نئی تجاویز طلب کی ہیں جس کے تحت کچھ اہم تبدیلیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس بار اساتذہ کے ریکارڈ کی تصحیح اور اپ ڈیٹ کی جائے گی تاکہ مردم شماری کے لئے درست اور شفاف ڈیٹا حاصل ہو سکے۔
مزید یہ کہ وفات پانے والے، بیرون ملک مقیم اور برطرف ہونے والے اساتذہ کے ریکارڈز کو ڈیٹا بیس سے ہٹا دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ غیر فعال اساتذہ کا ریکارڈ سو فیصد حذف کیا جائے گا تاکہ کوئی غیر ضروری معلومات شامل نہ رہیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ درست و شفاف ڈیٹا مردم شماری کے لیے ناگزیر ہے۔
محکمہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ پرانی تجاویز کو ختم کر کے نئی تجاویز شامل کی جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اساتذہ کا ڈیٹا باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے۔

واضع رہے کہ یہ اقدامات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ محکمہ تعلیم اپنے ڈیٹا کی درستگی اور شفافیت کے لئے سنجیدہ ہے تاکہ مردم شماری کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ آئندہ اس عمل کی نگرانی کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی غیر فعال یا غیر ضروری ریکارڈ ڈیٹا بیس میں نہ رہے۔