یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر لاہور کی سیشن کورٹ سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی ‘این سی سی آئی اے’ کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے اس سلسلے میں تحریری فیصلہ جاری کیا۔ درخواست گزار شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں توہین مذہب کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے نے اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔
مزید براں عدالتی فیصلے میں این سی سی آئی اے کو ہدایت کی گئی کہ وہ درخواست گزار کی شکایت پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کرے۔
واضع رہے کہ اس فیصلے کے بعد یہ معاملہ مزید قانونی کارروائی کی طرف بڑھ سکتا ہے جس میں سائبر کرائم کی تحقیقات اور توہین مذہب کے الزامات پر تحقیقات شامل ہو سکتی ہیں۔