Follw Us on:

شمالی کوریا میں غیر ملکی ڈرامے بانٹنے پر سزائے موت دی جارہی ہے، یو این رپورٹ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
South korea
کورونا کے بعد سے عام اور سیاسی جرائم پر پھانسیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شمالی کوریا میں غیر ملکی میڈیا خصوصاً مقبول جنوبی کوریائی ڈرامے بانٹنے یا دیکھنے پر لوگوں کو موت کی سزا دی جا رہی ہے۔

عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق 14 صفحات پر مشتمل یہ رپورٹ 300 سے زائد متاثرین اور عینی شاہدین کے انٹرویوز پر مبنی ہے، جنہوں نے ملک سے فرار کے بعد حالات بیان کیے۔

رپورٹ کے مطابق 2014 کے بعد سے نگرانی کا نظام مزید سخت اور سزائیں زیادہ کڑی ہو گئی ہیں، حتیٰ کہ اب غیر ملکی ڈرامے بانٹنے پر عوامی سطح پر فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جاتی ہے۔

یو این ہیومن رائٹس آفس کے سربراہ جیمز ہینن نے جنیوا میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ کورونا کے بعد سے عام اور سیاسی جرائم پر پھانسیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ غریب خاندانوں کے بچے جبری مشقت پر بھی مجبور کیے جاتے ہیں، جہاں انہیں کوئلے کی کان کنی اور تعمیرات جیسے خطرناک کاموں میں جھونک دیا جاتا ہے۔

North korea ii
غریب خاندانوں کے بچے جبری مشقت پر بھی مجبور کیے جاتے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ جیلوں میں تشدد میں کمی اور منصفانہ ٹرائل کے حوالے سے کچھ اصلاحات سامنے آئی ہیں، تاہم عوام بدستور سخت کنٹرول اور پروپیگنڈے کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق شمالی کوریا دنیا کا سب سے زیادہ بند اور جابرانہ معاشرہ بن چکا ہے، جہاں لوگوں کو اپنی رائے ظاہر کرنے کی کوئی آزادی نہیں۔

مزید پڑھیں: اگر منتخب ہوا تو نیو یارک پولیس کو نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم دوں گا، زہران ممدانی

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے گزشتہ دہائی کو شمالی کوریا کے لیے ’گمشدہ دہائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام مزید جبر، خوف اور مصائب کا شکار رہیں گے۔

رپورٹ میں فرار ہونے والے شہریوں نے تبدیلی کی شدید خواہش ظاہر کی خاص طور پر نوجوانوں نے اس کڑی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس