Follw Us on:

ایشیا کپ: ہائی وولٹیج پاک انڈیا ٹاکرا آج ہوگا، پریس کانفرنس میں کیا کہا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak ind
ایشیا کپ کی تاریخ میں انڈیا اب تک 8 مرتبہ فاتح رہ چکا ہے جبکہ پاکستان صرف 2 بار یہ اعزاز حاصل کرسکا ہے۔ (فوٹو: کرک انفو)

ایشیا کپ ٹی20 کے گروپ اے میں آج دبئی میں روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کا بڑا مقابلہ ہوگا۔

شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، یہ ہائی وولٹیج ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

یہ چھ ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے جب دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گی۔ اس سے قبل دونوں کا مقابلہ چیمپئنز ٹرافی میں ہوا تھا۔

پاکستانی ٹیم نے میچ سے قبل پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی جبکہ انڈین کھلاڑی بھرپور ٹریننگ سیشن میں مصروف رہے۔ دونوں ٹیمیں حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے شاندار فارم میں ہیں۔

انڈیا نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دی جبکہ پاکستان حال ہی میں افغانستان اور یو اے ای کو ہرا کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔

ایشیا کپ کی تاریخ میں انڈیا اب تک 8 مرتبہ فاتح رہ چکا ہے جبکہ پاکستان صرف 2 بار یہ اعزاز حاصل کرسکا ہے۔

اب تک کھیلے گئے 19 میچوں میں انڈیا نے 10، پاکستان نے 6 میچ جیتے جبکہ کچھ مقابلے بے نتیجہ رہے۔ پاکستان نے انڈیا کو ایشیا کپ میں آخری مرتبہ 2022 میں شکست دی تھی۔

پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی ٹیم کی توجہ صرف انڈیا کے خلاف مقابلے پر نہیں بلکہ پورے ایشیا کپ جیتنے پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقصد ہر ٹیم کے خلاف مثبت اور بے خوف کرکٹ کھیلنا ہے، ایک میچ پر توجہ دینے کے بجائے ٹورنامنٹ جیتنا زیادہ اہم ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس