Follw Us on:

الخدمت کے تعاون سے این ڈی ایم اے نے مزید 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (61)
یہ غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی مجموعی طور پر 22ویں امدادی کھیپ تھی۔ (فوٹو 24 نیوز)

حکومت پاکستان نے این ڈی ایم اے کے تحت غزہ کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ کردیا۔ اہل فلسطین کے لیے امداد کی یہ نئی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاہور سے غزہ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کی گئی اس خصوصی پرواز میں 100 ٹن امدادی سامان شامل تھا، جس میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، ڈبہ بند فروٹ، راشن بیگز اور تیار کھانا شامل ہے۔ یہ غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی مجموعی طور پر 22ویں امدادی کھیپ تھی۔

امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر حکومتی نمائندے اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

Featured image (62)
مجموعی طور پر اب تک دو ہزار ایک سو 27 ٹن امدادی سامان غزہ بھیجا جا چکا ہے۔ (فوٹو الخدمت)

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔ یہ امدادی سامان پاکستانی عوام کی طرف سے اہل غزہ کے لیے محبت اور یکجہتی کا پیغام ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے امدادی سامان کی فوری روانگی کو یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداروں کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اب تک 22امدادی کھیپوں کے ذریعے مجموعی طور پر اب تک دو ہزار ایک سو 27 ٹن امدادی سامان غزہ بھیجا جا چکا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس